the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

بیڑ (جاوید پاشاہ)امسال ڈسمبر میں ہونے والے بیڑ بلدیاتی انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین مکمل تیاری اور پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریگی اور اپنا پرچم بلند کریگی ان خیالات کا اظہار مجلس اتحادالمسلمین مہاراشٹر کے صوبائی صدر سید معین نے مجلس یونٹ بیڑ کی جانب سے منعقدہ عیدملاپ اور جلسہ عام میں کیا ان انتخابات میں دلت اور مسلم اتحاد کو مظبوط کرتے ہوئے حصہ لیا جائیگا، مسلم اور دلت اتحاد کو مظبوط کرنے کی غرض سے صدر مجلس رکن پارلیمان حیدرآباد نے جئے بھیم اور جئے میم کا نعرہ دیا ہے ،آج مجلس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کثیر تعداد میں لوگ مجلس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ،سید معین نے مزید کہا کہ مقامی یونٹ سے مشاورت کے بعد بلدیہ کے تمام نشستوں پر مجلس اپنے امیداور کھڑاکریگی ، اور بیڑ میں ایک ہی پارٹی کی کئی برسوں سے چل رہی اجارہ داری کو ختم کریگی ، ان لوگوں عوام سے کئے وعدوں پورا نہیں کیا ،ان سے بیزار ہوکر لوگ ایک متبادل کی تلاش میں ہیں اور مجلس کو ایک متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں ، اور مجلس ان کی تواقعاتپر پور ا اتر یگی ، اس کے لئے انہوں نے سبھی کو مجلس کے پرچم تلے متحد ہونے کا مشورہ دیا ، سید معین نے مجلس اتحادالمسلمین کے قائدین نقیب ملت اسد الدین اویسی اور حبیب ملت اکبراویسی کی ملت کے لئے ان کی جانب سے دی جانی والی قربانیوں کا تذکرہ



کیا ، اور کہا کہ اسد الدین اویسی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر ملت کی بھرپور نمائندگی کررہے ہیں اورفرقہ پرست طاقتوں کو منہ توڑجواب دے رہے ہیں اسی طرح اکبرالدین اویسی بھی تلنگانہ اسمبلی میں اور اس کے باہر پرزور طریقہ سے ملی مسائل کو حل کررہے ہیں ، ان دونوں کی بے باک قیادت کی وجہ سے فرقہ پرستوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ،سب سے پہلے صدر مجلس نے ہی داعش جیسی طاغوتی طاقتوں کی کھلے عام مذمت کی ہے ، جو بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری پر صدر مجلس کی جانب سے قانونی امداد دیئے جانے کی سید معین نے بھر پور وکالت کی ،اور ان گرفتار شدہ نوجوانوں کا معاملہ فاسٹ ٹرائیک عدالت میں چلائے جانے کا مطالبہ کیا ، تاکہ جلد فیصلہ ہوسکے ،اس جلسہ عام کو کور کمیٹی کے رکن پنڈت بورڈے نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سابقہ نائب صدر بلدیہ بیڑ سید معین الدین ،سابقہ رکن شیخ نظام ،رکن بلدیہ محمد مسیح اور سماجی خدمتگار عبدالسلام سیٹھ ،اور ایوب خان کی مجلس میں شمولیت عمل میں آئی ، ان کے شمولیت سے بیڑ کی سیاست میں نمایاں تبدیلی ہوئی ہے اور برسر اقتدار راشٹروادی کانگریس پارٹی کو بڑادھکہ لگا ہے ، اس جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لئے مجلس شہر صدر ادریس ہاشمی ، شیخ متین ، اور محبان مجلس نے کاوشیں کی ،اس جلسہ عام میں ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مجلسی کارکنان نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.